مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ صَلَاةِ الصُّبْحِ فِي الْغَلَسِ
اندھیرے میں صبح کی نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 124
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلِيًّا وَهُوَ يُعَسْكِرُ بِدَيْرِ أَبِي مُوسَى، فَوَجَدْتُهُ يَطْعَمُ، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ. قُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ. قَالَ: وَأَنَا أُرِيدُهُ، فَدَنَوْتُ فَأَكَلْتُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَابْنَ التَّيَّاحِ أَقِمِ الصَّلَاةَ.
حبان بن حارث کہتے ہیں میں علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ وہ ابو موسیٰ میں ان کے گھر لشکر کے ساتھ تھے۔ میں نے دیکھا وہ کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ”آؤ کھانا کھاؤ۔“ میں نے کہا، روزے کا ارادہ ہے تو انہوں نے کہا میرا بھی یہی ارادہ تھا، پھر میں نے بھی کھانا کھایا، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے تیاح کے بیٹے! آؤ نماز پڑھیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعيف: لجهالة حبان بن الحارث اخرجه البيهقي: 1 / 456، 383 وفي المعرفة السنن والآثار له (639) .»
Musnad Shafi Hadith 124 in Urdu