مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الْمُسَاقَاةِ
مساقات کا بیان
حدیث نمبر: 1472
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَهُودِ خَيْبَرَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ:"أُقِرُّكُمْ مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى أَنَّ التَّمْرَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ"، قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ يَقُولُ: إِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ فَلِي، فَكَانُوا يَأْخُذُونَهُ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو یہودیوں سے کہا: ”میں تمہیں یہاں اس حکم پر رہنے دیتا ہوں جس پر تمہیں اللہ نے ٹھہرایا ہے وہ یہ کہ کھجوریں ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہوں گی۔“ فرمایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجتے اور وہ ان کے لیے اندازہ لگا کر فرماتے کہ انتخاب کا اختیار تمہیں حاصل ہے، تو وہ پہلے لے لیتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1472]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1471).»
Musnad Shafi Hadith 1472 in Urdu