مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الْمُسَاقَاةِ
مساقات کا بیان
حدیث نمبر: 1471
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْيَهُودِ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ:"أُقِرُّكُمْ عَلَى مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ عَلَى أَنَّ الثَّمَرَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ"، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ ابْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ. ثُمَّ يَقُولُ: إِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ فَلِي.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو یہودیوں سے کہا: ”میں تمہیں اس حکم پر یہاں رہنے دیتا ہوں جس پر اللہ نے تمہیں ٹھہرایا ہے اور وہ یہ کہ میوے ہمارے اور تمہارے درمیان برابر تقسیم ہوں گے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجتے اور وہ میووں کا اندازہ لگا کر تقسیم کرتے پھر ان سے کہتے: ”انتخاب کا اختیار تمہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1471]
تخریج الحدیث: «صحیح موصولا اخرجه البيهقي: 115/6 - من طريق ابن المسيب عن ابي هريرة والبخارى، الحرث والمزارعة، باب المزارعة مع اليهود (2331) - عن ابن عمر بمعناه.»
Musnad Shafi Hadith 1471 in Urdu