🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِي قَضَاءِ الصَّلَاةِ
قضا نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 152
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَعَرَّسَ، فَقَالَ:"أَلَا رَجُلٌ صَالِحٌ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ؟ لَا نَرْقُدُ عَنِ الصَّلَاةِ"، فَقَالَ بِلَالٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَاسْتَنَدَ بِلَالٌ إِلَى رَاحِلَتِهِ، وَاسْتَقْبَلَ الْفَجْرَ فَلَمْ يَفْزَعُوا إِلَّا بِحَرِّ الشَّمْسِ فِي وُجُوهِهِمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا بِلَالُ"، فَقَالَ بِلَالُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ بِنَفْسِي الَّذِي أَخَذَ بِنَفْسِكَ. قَالَ: فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ اقْتَادُوا شَيْئًا، قَالَ: ثُمَّ صَلَّى الْفَجْرَ.  
اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، آخرِ شب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا، اور فرمایا: ”ہے کوئی نیک آدمی جو آج کی رات پہرہ دے؟ تاکہ ہم نماز سے سوئے نہ رہیں۔“ تو بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں (پہرہ دوں گا) اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔ کہتے ہیں بلال رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری سے ٹیک لگائی اور مشرق کی طرف منہ کر کے بیٹھ گئے (تاکہ طلوعِ فجر پر اذان کہیں)، سورج کی گرمی چہروں پر پڑنے سے بیدار ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال!“ تو بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جس ذات نے آپ کو (بیداری) سے روک لیا اسی نے مجھے بھی روک لیا۔ صحابی کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور فجر کی دو سنتیں پڑھیں، پھر تھوڑی دور اونٹوں کو ہانکا اور پھر نمازِ فجر ادا کی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 152]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي في المعرفة والسنن والآثار (1899) وقد صح ايضاً من حديث عمران بن حصين عند البخاري (344) ومسلم (682).»


Musnad Shafi Hadith 152 in Urdu