مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب تكرار الحد بتكرار الشرب
بار بار پینے پر بار بار حد لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1560
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاقْتُلُوهُ" لَا يَدْرِي الزُّهْرِيُّ بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ. فَأُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، وَوَضَعَ الْقَتْلَ وَصَارَتْ رُخْصَةً. قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ الزُّهْرِيُّ لِمَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ وَمُخَوَّلٍ: كُونَا وَافِدَيِ الْعِرَاقِ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
قبیصہ بن ذؤیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر شراب پئے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر پھر شراب پئے تو پھر کوڑے لگاؤ، اگر پھر شراب پئے تو پھر کوڑے لگاؤ، اگر پھر بھی پئے تو اس کو قتل کر دو۔“ زہری رحمہ اللہ کو یہ علم نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل کا حکم تیسری مرتبہ کے بعد دیا یا چوتھی مرتبہ کے بعد۔ پھر ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوڑے لگوائے، پھر وہی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھر کوڑے لگوائے، پھر اسے لایا گیا کہ اس نے شراب پی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھر کوڑے لگوائے اور قتل نہ کیا، اور یہ (قتل سے) رخصت ٹھہری۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «صحیح اخرجه ابوداود، الحدود، باب اذا تتابع في شرب الخمر (4485) والترمذی، الحدود، باب ماجاء من شرب الخمر فاجلدوه ومن عاد في الرابعة فاقتلوه بعد الحديث (1444).»
Musnad Shafi Hadith 1560 in Urdu