مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں رفع یدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
حدیث نمبر: 194
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا دُونَ ذَلِكَ.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو دونوں ہاتھوں کو اس سے تھوڑا کم اٹھاتے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الاذان، باب رفع الیدین اذا قام من الرکعتین: 739.»
Musnad Shafi Hadith 194 in Urdu