مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں رفع یدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
حدیث نمبر: 197
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: حَدَّثَنِي وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ. قَالَ وَائِلٌ: ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فِي الشِّتَاءِ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ [ ص: 255 ] فِي الْبَرَانِسِ.
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اسی طرح جب رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے (تو بھی رفع الیدین کرتے)۔ وائل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پھر میں ان کے پاس سردیوں میں آیا تو میں نے دیکھا (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے چادریں اوڑھی ہوئی تھیں) اور وہ ان کے اندر سے رفع الیدین کرتے تھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «أخرجہ ابو داود، الصلاۃ، باب رفع الیدین فی الصلوۃ: 726، 727 - والنسائی، الافتتاح، باب موضع الیمین من الشمال فی الصلاۃ: 890 - وصححہ ابن خزیمہ: 480، 714، 690 - وابن الجارود: 208.»
Musnad Shafi Hadith 197 in Urdu