🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابٌ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالطُّمَأْنِينَةِ
رکوع، سجدہ اور اس میں اطمینان (تسکین) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 221
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَادٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ قَرِيبًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ"، فَقَامَ فَصَلَّى بِنَحْوٍ مِمَّا صَلَّى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ"، فَقَالَ: [ ص: 268 ] عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أُصَلِّي؟ قَالَ:"إِذَا تَوَجَّهْتَ إِلَى الْقِبْلَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَقْرَأَ، فَإِذَا رَكَعْتَ فَاجْعَلْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَمَكِّنْ رُكُوعَكَ وَامْدُدْ ظَهْرَكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ فَأَقِمْ صُلْبَكَ وَارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّى تَرْجِعَ الْعِظَامُ إِلَى مَفَاصِلِهَا، فَإِذَا سَجَدْتَ فَمَكِّنِ السُّجُودَ فَإِذَا رَفَعْتَ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِكَ الْيُسْرَى، ثُمَّ اصْنَعْ ذَلِكَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَسَجْدَةٍ حَتَّى تَطْمَئِنَّ"  .
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب نماز پڑھنے لگا۔ (جب اس نے نماز پوری کی) تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو سلام کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی نماز لوٹاؤ، کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ آدمی کھڑا ہوا اور اس طرح نماز پڑھی جیسے پہلے پڑھی تھی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) فرمایا: اپنی نماز لوٹاؤ، کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے سکھائیں میں کیسے نماز پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو قبلہ رخ کھڑا ہو تو اللہ اکبر کہہ، پھر سورہ فاتحہ اور قرآن سے اتنا پڑھ جتنا اللہ نے تیرا مقدر کر دیا ہے، اور جب رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ، اور اپنے رکوع کو اطمینان سے کر اور اپنی کمر پھیلا دے، اور جب تو اٹھے تو اپنی پیٹھ سیدھی کر اور سر کو اٹھا یہاں تک کہ ہڈیاں جوڑوں پر لوٹ آئیں۔ اور جب تو سجدہ کرے تو اطمینان سے سجدہ کر اور جب اٹھے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا، پھر اسی طرح ہر رکوع اور سجدہ اطمینان کے ساتھ کر۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 221]
تخریج الحدیث: «اسنادة ضعيف لشدة ضعف شيخ الشافعي، لكنه صح من غير هذا الطريق، اخرجه ابو داود، الصلاة، باب صلاة من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود: 858 و ابن ماجة، الطهارة، باب ماجاء في الوضوء على ما امر الله تعالى: 460 - والنسائي التطبيق، باب الرخصة في ترك الذكر في السجود: 1137 - وصححه ابن خزيمة: 545، 597، 638 ـ والحاكم 1/ 241 - 242.»


Musnad Shafi Hadith 221 in Urdu