مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالطُّمَأْنِينَةِ
رکوع، سجدہ اور اس میں اطمینان (تسکین) کا بیان
حدیث نمبر: 220
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ خَلَادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَتَوَضَّأْ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى، ثُمَّ لِيُكَبِّرْ، فَإِنْ كَانَ مَعَهُ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ قَرَأَ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ تَعَالَى، وَلْيُكَبِّرْ ثُمَّ يَرْكَعْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ لِيَقُمْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ قَائِمًا ثُمَّ يَسْجُدْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ لِيَرْفَعْ رَأْسَهُ فَلْيَجْلِسْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ جَالِسًا، فَمَنْ نَقَصَ مِنْ هَذَا فَإِنَّمَا يَنْقُصُ مِنْ صَلَاتِهِ.
رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اس طرح وضو کرے جس طرح اللہ نے اس کو حکم دیا ہے، پھر تکبیر کہے، اگر اسے قرآن یاد ہے تو اس سے پڑھے، اور اگر اسے کچھ بھی قرآن نہیں آتا تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، اور اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرے یہاں تک کہ اطمینان سے رکوع کر لے، پھر کھڑا ہو یہاں تک کہ اطمینان سے کھڑا ہو جائے، پھر سجدہ کرے یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ ہو، پھر اپنا سر اٹھائے اور بیٹھے یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جائے، جس نے اس میں کمی کی بے شک وہ نماز میں کمی کر رہا ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «اسنادة ضعيف لشدة ضعف شيخ الشافعي، لكنه صح من غير هذا الطريق، اخرجه ابو داود، الصلاة، باب صلاة من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود: 858 و ابن ماجة، الطهارة، باب ماجاء في الوضوء على ما امر الله تعالى: 460 - والنسائي التطبيق، باب الرخصة في ترك الذكر في السجود: 1137 - وصححه ابن خزيمة: 545، 597، 638 ـ والحاكم 1/ 241 - 242.»
Musnad Shafi Hadith 220 in Urdu