مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ جَلْسَةِ الِاسْتِرَاحَةِ وَالِاعْتِمَادِ عَلَى الْأَرْضِ عِنْدَ الْقِيَامِ
جلسہ استراحت اور کھڑے ہوتے وقت زمین پر ٹیک لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 249
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ، فَصَلَّى فِي مَسْجِدِنَا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي، وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَذَكَرَ أَنَّهُ يَقُومُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَنْهَضَ، قُلْتُ: كَيْفَ؟ قَالَ: مِثْلَ صَلَاتِي هَذِهِ.
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہماری مسجد میں نماز پڑھی اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نماز نہ پڑھتا اور نہ ہی میں نماز کا ارادہ رکھتا ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا۔“ بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت سے کھڑے ہوتے، اور جب اٹھنے کا ارادہ کرتے، ابو قلابہ کہتے ہیں میں نے کہا: کیسے؟ (جھکتے) مالک بن حویرث نے فرمایا: ”میری اس نماز کی طرح۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 249]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: الأذان، باب من صلی بالناس وهو لا یرید إلا أن یعلمهم صلاۃ النبی ﷺ وسنته: 677، 802، 818.»
Musnad Shafi Hadith 249 in Urdu