🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ السَّلَامِ وَالْخُرُوجِ مِنَ الصَّلَاةِ
سلام پھیرنے اور نماز سے نکلنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 265
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا سَلَّمَ، وَقَالَ: أَشَارَ أَحَدُنَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، [ ص: 288 ] وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ تُومِئُونَ بِأَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلِ شُمُسٍ، أَوَ لَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَوْ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمَ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ.  أَخْرَجَ السَّبْعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم میں سے کسی نے دائیں اور بائیں جانب ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے السلام علیکم، السلام علیکم کہا۔ جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے دائیں اور بائیں اشارہ کر کے (صحابہ کو) بتایا۔ یہ ملاحظہ فرما کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارے کرتے ہو جس طرح شریر گھوڑوں کی دمیں ہلتی ہیں، کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ کافی نہیں؟ یا تمہارے لیے یہی کافی ہے (راوی کا شک ہے) کہ تم (قعدہ میں) اپنی رانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دائیں اور بائیں (چہرہ پھیر) کر السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہا کرو۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 265]
تخریج الحدیث: «أخرجہ مسلم، الصلاۃ، باب الأمر بالسکون فی الصلاۃ والنہی عن الإشارۃ بالید: 431.»


Musnad Shafi Hadith 265 in Urdu