🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ
نماز کے بعد ذکر کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 266
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّكْبِيرِ.   [ ص: 289 ] قَالَ: عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: ثُمَّ ذَكَرْتُهُ لِأَبِي مَعْبَدٍ بَعْدُ، فَقَالَ: لَمْ أُحَدِّثْكُهُ، قَالَ عَمْرٌو: حَدَّثَتْنِيهِ، قَالَ: وَكَانَ مِنْ أَصْدَقِ مَوَالِي ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: كَأَنَّهُ نَسِيَهُ بَعْدَ مَا حَدَّثَهُ إِيَّاهُ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ختم ہونا تکبیر (اللہ اکبر) کی آواز سے پہچان لیتا تھا۔ عمرو بن دینارؒ فرماتے ہیں: میں نے بعد میں یہ حدیث ابومعبد سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: میں نے تو تجھے یہ حدیث بیان نہیں کی، عمرو کہتے ہیں: حالانکہ مجھے انہوں نے ہی بیان کی تھی اور کہا: یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلاموں میں سے سب سے زیادہ سچے ہیں۔ امام شافعیؒ فرماتے ہیں: گویا کہ وہ انہیں یہ حدیث بیان کرنے کے بعد بھول گئے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 266]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الأذان، باب الذکر بعد الصلاۃ: 842 - ومسلم، المساجد، باب الذکر بعد الصلاۃ: 583.»


Musnad Shafi Hadith 266 in Urdu