🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابٌ فِي إِعَادَةِ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ وَمَا لَا يُعِيدُ
امام کے ساتھ دوبارہ نماز پڑھنے اور جس نماز کو نہ دہرایا جائے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 279
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ، يُقَالُ لَهُ: بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ، عَنْ أَبِيهِ مِحْجَنٍ، أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذَّنَ بِالصَّلَاةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، وَمِحْجَنٌ فِي مَجْلِسِهِ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ النَّاسِ؟ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ؟" قَالَ: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي أَهْلِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ"  .
محجن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ نماز کے لیے اذان ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی، اور محجن اپنی جگہ پر ہی بیٹھے رہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: آپ نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھی؟ کیا آپ مسلمان نہیں؟ محجن نے کہا: ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلمان ہوں لیکن میں نے اپنے گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو (مسجد) آئے تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ، اگرچہ تو پڑھ چکا ہو۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 279]
تخریج الحدیث: «اخرجہ النسائی: الامامة، باب اعادة الصلاة مع الجماعة بعد صلاة الرجل لنفسہ: 858، واحمد: 34/4، 338، وعبدالرزاق: 3932، 3933، وصححہ الحاكم: 1/244، وحسنہ البغوی فی شرح السنة: 3/130، 856.»


Musnad Shafi Hadith 279 in Urdu