🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ مَوْقِفِ الْمَأْمُومِ
مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 285
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ:"قُومُوا فَلَأُصَلِّي لَكُمْ". قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْنَا إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ خَلْفَهُ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا.  
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا جسے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بطور ضیافت تیار کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر فرمایا: چلو میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم ایک چٹائی پر کھڑے ہوئے جو پرانی ہونے کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی۔ میں نے اسے پانی سے صاف کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے، میں نے اور یتیم (ضمیرہ بن سعد) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی، اور (میری) بوڑھی (دادی) ہمارے پیچھے تھی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الصلاة، باب الصلاة علی الحصیر: 380، ومسلم، المساجد، باب جواز الجماعة فی النافلة، والصلاة علی حصیر وخمرة وثوب وغیرہا من الطاہرات: 658.»


Musnad Shafi Hadith 285 in Urdu