🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَىٰ (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا)
اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو وہ اس کی طرف لپک گئے اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیا“ اور بغیر کسی ضرورت کے جمعہ چھوڑ دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 454
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَكَانَتْ لَهُ سُوقٌ، يُقَالُ لَهَا: الْبَطْحَاءُ، كَانَتْ بَنُو سُلَيْمٍ يَجْلِبُونَ إِلَيْهَا الْخَيْلَ وَالْإِبِلَ وَالْغَنَمَ وَالسَّمْنَ، فَقَدِمُوا فَخَرَجَ إِلَيْهِمُ النَّاسُ وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ لَهُمْ لَهْوٌ إِذَا تَزَوَّجَ أَحَدُهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ ضَرَبُوا بِالْكَبَرِ فَعَيَّرَهُمُ اللَّهُ تَعَالَى بِذَلِكَ فَقَالَ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا [الْجُمُعَةِ: 11]  .
جعفر بن محمد اپنے باپ سے بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ ایک بازار جس کا نام بطحاء تھا، بنو سلیم قبیلہ کے لوگ اپنے گھوڑے، اونٹ، گائیں اور گھی اس میں لا کر بیچتے تھے۔ وہ جمعہ کے وقت آئے تو لوگ اس بازار کی طرف نکل آئے، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہی چھوڑ دیا۔ اور جب ان انصار میں سے کوئی شادی کرتا تو وہ طبلہ بجاتے تھے یہ ان کے لیے کھیل تماشا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں اس پر عار دلاتے ہوئے فرمایا: اور جب وہ تجارت دیکھیں یا کوئی تماشا نظر آ جائے تو آپ کو کھڑا چھوڑ کر اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف جداً، لضعف شیخ الشافعی، ولإعضالہ، وورد موصولاً من حدیث جابر اخرجـہ البخاری (936)، مسلم (863).»


Musnad Shafi Hadith 454 in Urdu