مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَىٰ (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا)
اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو وہ اس کی طرف لپک گئے اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیا“ اور بغیر کسی ضرورت کے جمعہ چھوڑ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 455
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحَى وَلَا يُبَدَّلُ" . وَفِي بَعْضِ الْحَدِيثِ:"ثَلَاثًا".
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بغیر ضرورت کے جمعہ چھوڑ دیا وہ اللہ کے ہاں ایک ایسی کتاب میں منافق لکھ دیا گیا، جس کتاب کا لکھا ہوا نہ تو مٹ سکتا ہے اور نہ ہی بدلتا ہے۔“ بعض روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ تین دفعہ فرمائے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لضعف شیخ الشافعی، اخرجـہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1809).»
Musnad Shafi Hadith 455 in Urdu