🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

2. باب فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين ولا تقدموا الشهر بيوم ولا يومين
اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو اور مہینے سے ایک یا دو دن پہلے پہل نہ کرو کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 609
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ يَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان شروع ہونے سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔ مگر یہ کہ وہ دن اس دن کے موافق آجائے جس میں تم میں سے کوئی روزہ رکھتا ہے، (رمضان کا) چاند دیکھ کر روزہ رکھو، اور (شوال کا) چاند دیکھ کر روزہ افطار کرو، اگر ابر ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔ [مسند الشافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذى، الصوم، باب ماجاء لا تقدموا الشهر بصوم (684) . وقال ”حسن صحیح“ . واحمد: 2/438 . والبيهقي: (207/4).» ‏‏‏‏

Musnad Shafi Hadith 609 in Urdu