🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ وَلَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ
اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو اور مہینے سے ایک یا دو دن پہلے پہل نہ کرو کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 608
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَلَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ"  .
عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے، جب تک پہلی رات کا چاند نہ دیکھو روزہ نہ رکھو، اور جب تک (شوال کا) چاند نہ دیکھو تو افطار نہ کرو، اور اگر آسمان ابر آلود ہو جائے تو تیس کی گنتی مکمل کر لو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب قول النبي صلى الله عليه وسلم اذا رأيتم الهلال...... الخ (1907)، ومسلم، الصيام، باب وجوب صوم رمضان الرؤية الهلال و الفطر لرؤية الهلال..... الخ (1080).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 609
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ يَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان شروع ہونے سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔ مگر یہ کہ وہ دن اس دن کے موافق آجائے جس میں تم میں سے کوئی روزہ رکھتا ہے، (رمضان کا) چاند دیکھ کر روزہ رکھو، اور (شوال کا) چاند دیکھ کر روزہ افطار کرو، اگر ابر ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذى، الصوم، باب ماجاء لا تقدموا الشهر بصوم (684) . وقال ”حسن صحیح“ . واحمد: 2/438 . والبيهقي: (207/4).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 610
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَقَدَّمُوا بَيْنَ يَدَيْ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمًا فَلْيَصُمْهُ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رمضان سے پہلے ایک دو دن روزے نہ رکھو سوائے اس شخص کے جو پہلے سے وہ روزہ رکھتا چلا آرہا ہو تو وہ ان دنوں میں بھی روزہ رکھ لے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب لا يتقدم رمضان بصوم يوم ولا يومين (1914) ومسلم، الصيام، باب ”لا تقدموا رمضان بصوم يوم ولا يومين“ (1082).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [ ص: 101 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو (رمضان کا) مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی روزے شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزے نہ رکھو حتیٰ کہ تم رمضان کا چاند دیکھ لو اور روزے افطار نہ کرو حتیٰ کہ تم (شوال کا) چاند دیکھ لو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «اخرجه النسائى الصيام ذكر الاختلاف على عمرو بن دينار في حديث ابن عباس فيه (2127) والبيهقي: 207/4 . واحمد: 1/ 221، 367 . وصححه ابن الجارود (375).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں