🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

2. باب فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين ولا تقدموا الشهر بيوم ولا يومين
اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو اور مہینے سے ایک یا دو دن پہلے پہل نہ کرو کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [ ص: 101 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو (رمضان کا) مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی روزے شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزے نہ رکھو حتیٰ کہ تم رمضان کا چاند دیکھ لو اور روزے افطار نہ کرو حتیٰ کہ تم (شوال کا) چاند دیکھ لو۔ [مسند الشافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «اخرجه النسائى الصيام ذكر الاختلاف على عمرو بن دينار في حديث ابن عباس فيه (2127) والبيهقي: 207/4 . واحمد: 1/ 221، 367 . وصححه ابن الجارود (375).» ‏‏‏‏

Musnad Shafi Hadith 611 in Urdu