یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مسند الشافعی سے متعلقہ
5. باب وقت السحور
سحری کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 615
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ"، وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى لَا يُنَادِي حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ.
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال کچھ رات باقی ہوتی ہے تو اذان دیتے ہیں، جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دیں تو تم کھاتے پیتے رہو، ابن ام مکتوم نابینا آدمی تھے، اس وقت تک اذان نہیں دیتے تھے جب تک ان سے یہ نہ کہا جاتا کہ تو نے صبح کر دی، تو نے صبح کر دی۔ [مسند الشافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 615]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الاذان، باب اذان الاعمى اذا كان له من يخبره (617) ومسلم، الصيام، باب بيان ان الدخول في الصوم يحصل بطلوع الفجر ..... الخ (1092).»
Musnad Shafi Hadith 615 in Urdu