🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

3. باب الحاج وأفضل الحج والسبيل
حاجی، افضل حج اور راستے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 754
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَعَدْنَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا الْحَاجُّ؟ فَقَالَ:"الشَّعِثُ التَّفِلُ". فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ:"زَادٌ وَرَاحِلَةٌ"  . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
محمد بن عباد بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں بیٹھے تھے کہ میں نے ان کو فرماتے سنا ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: حج (کے ارکان ادا کرنے والا) کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پراگندہ بالوں اور خوشبو سے دور رہنے والا۔ دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! سبیل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زادِ راہ اور سواری۔ [مسند الشافعی/ كتاب الحج /حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، فان ابراهيم بن يزيد الخوزى متروك الحديث وله طرق اخرى وكلها ضعيفة: اخرجه الترمذى، الحج، باب ماجاء في ايجاب الحج بالزاد والراحلة (813) وابن ماجة، المناسك، باب ما يوجب الحج (2896).»

Musnad Shafi Hadith 754 in Urdu