🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ الْمَوَاقِيتِ
اوقات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 759
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ بِالْمَدِينَةِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ أَيْنَ تَأْمُرُنَا أَنْ نُهِلَّ؟ قَالَ:"يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ الشَّامِ مِنَ الْجُحْفَةِ، وَيُهِلُّ أَهْلُ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ". قَالَ لِي نَافِعٌ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"يُهِلُّ أَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ"  .
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مدینہ میں مدینہ والوں میں سے ایک آدمی مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں کہاں سے احرام باندھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ کے لوگ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں، شام کے لوگ جحفہ سے اور نجد کے لوگ قرن (منازل) سے احرام باندھیں۔ ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھ سے نافع رحمہ اللہ نے کہا وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 759]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، العلم، باب ذكر العلم والفتيافي المسجد (133)، (1525) ومسلم، الحج، باب مواقيت الحج (1182).» ‏‏‏‏


Musnad Shafi Hadith 759 in Urdu