🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ التَّلْبِيَةِ وَلَفْظِهَا
تلبیہ اور اس کے الفاظ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 822
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ: أَنَّهُ قَالَ: سَمِعَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ بَعْضَ بَنِي أَخِيهِ وَهُوَ يُلَبِّي: يَا ذَا الْمَعَارِجِ، فَقَالَ سَعْدٌ: الْمَعَارِجُ؟ إِنَّهُ لَذُو الْمَعَارِجِ، وَمَا هَكَذَا كُنَّا نُلَبِّي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.  
عبدالله بن ابی سلمہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنے بھتیجوں میں سے کسی کو تلبیہ کہتے سنا وہ کہہ رہا ہے، اے سیڑھیوں والے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کیا سیڑھیاں؟ بے شک وہ سیڑھیوں والا ہے، مگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اس طرح تلبیہ نہیں کہتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 822]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن اخرجه البيهقي: 5/ 45 . وفى المعرفة السنن والآثار له (2814) . واحمد: 1/ 172 - وابن ابی شيبة (13467).»


Musnad Shafi Hadith 822 in Urdu