مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ مِنْهُ فِي النِّسَاءِ
اسی میں سے عورتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 853
أَخْبَرَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، وَحَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يُحَدِّثُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَلَمَّا كُنَّا بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ، فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ وَالْإِحْرَامِ.
جعفر بن محمد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی جابر رضی اللہ عنہ نے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج (حجۃ الوداع) کے متعلق بیان کر رہے تھے۔ فرمایا: جب ہم ذوالحلیفہ مقام پر پہنچے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں بچہ پیدا ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غسل کر کے احرام باندھنے کا حکم دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 853]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الحج، باب صحة احرام النفساء و استحباب اغتسالها للإحرام، وكذا الحائض (1210).»
Musnad Shafi Hadith 853 in Urdu