مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ جَزَاءِ مَا يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الصَّيْدِ
محرم جو شکار کرے اس کے بدلے کا بیان۔
حدیث نمبر: 887
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُخَارِقٌ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا، فَأَوْطَأَ رَجُلٌ مِنَّا، يُقَالُ لَهُ: إِرْبِدُ، ظَبْيًا فَفَزَرَ ظَهْرَهُ فَقَدِمْنَا عَلَى عُمَرَ فَسَأَلَهُ إِرْبِدُ، فَقَالَ: احْكُمْ يَا إِرْبِدُ فِيهِ. فَقَالَ: أَنْتَ خَيْرٌ مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَأَعْلَمُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَحْكُمَ فِيهِ، وَلَمْ آمُرْكَ أَنْ تُزَكِّيَنِي. فَقَالَ إِرْبِدُ: أَرَى فِيهِ جَدْيًا قَدْ جَمَعَ الْمَاءَ وَاشْتَجَرَ، فَقَالَ عُمَرُ: فَذَلِكَ فِيهِ.
طارق بن شہاب سے روایت ہے فرمایا: ”ہم حج کے لیے نکلے تو ہم میں سے ایک آدمی جس کا نام اربد تھا نے ایک ہرن کا شکار کیا اور اس کی پیٹھ پر زخم کر دیا۔ ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ سے اربد نے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اربد تو خود اس میں فیصلہ کر (کہ تجھے کیا فدیہ دینا ہے) اس نے کہا: اے امیر المومنین! آپ مجھ سے بہتر اور زیادہ علم والے ہیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: میں تجھے حکم دیتا ہوں کہ تو اس میں فیصلہ کر، میں نے تجھے یہ حکم نہیں دیا کہ میری صفات بیان کر، تو اربد نے کہا: میرے خیال میں اس کا فدیہ ایک ایسی بکری ہے جو چرنے کے قابل ہو۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا (تصدیق کرتے ہوئے): یہی ہے اس کا فدیہ۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 887]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 182/5، 185 - وعبدالرزاق (8221) وابن أبي شيبة (15616).»
Musnad Shafi Hadith 887 in Urdu