🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ حَجِّ الْمَمْلُوكِ قَبْلَ أَنْ يُعْتَقَ وَالْغُلَامِ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ
غلام کے آزاد ہونے سے پہلے اور لڑکے کے بالغ ہونے سے پہلے حج کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 940
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّهَا النَّاسُ أَسْمِعُونِي مَا تَقُولُونَ وَافْهَمُوا مَا أَقُولُ لَكُمْ أَيُّمَا مَمْلُوكٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْتِقَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ وَإِنْ عَتَقَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَحْجُجْ، وَأَيُّمَا غُلَامٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ، وَإِنْ بَلَغَ فَلْيَحْجُجْ.  
ابو السفر نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے لوگو! جو تم کہتے ہو مجھے بھی سناؤ، اور جو میں تم سے کہتا ہوں اسے بھی سمجھو کہ جس غلام کو اس کے مالکوں نے حج کرایا اور وہ آزاد ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا، اور اگر وہ مرنے سے پہلے آزاد ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے، اور جس بچے کو اس کے گھر والوں نے حج کرایا اور وہ حج فرض ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا اور اگر وہ بالغ ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 940]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البیہقی: 4 / 325 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3084) وابن ابی شیبہ (14875) - وصححہ ابن خزیمہ (3050) - والحاکم: (1 / 481).»


Musnad Shafi Hadith 940 in Urdu