🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ وُجُوبِ الْغُسْلِ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ
مرد اور عورت کی شرمگاہیں ملنے پر غسل کے واجب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 95
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ أَتَى عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ: لَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ اخْتِلَافُ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَمْرٍ إِنِّي لَاُعَظِّمُ أَنْ أَسْتَقْبِلَكِ بِهِ. قَالَتْ: مَا هُوَ؟ مَا كُنْتَ سَائِلًا عَنْهُ أُمَّكَ فَسَلْنِي عَنْهُ، فَقَالَ لَهَا: الرَّجُلُ يُصِيبُ أَهْلَهُ، ثُمَّ يَكْسَلُ وَلَا يُنْزِلُ. قَالَتْ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ.   فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَا أَسْأَلُ أَحَدًا بَعْدَكِ أَبَدًا.
سعيد بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: مجھ پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا اختلاف ایک ایسے مسئلہ میں گراں ہو چکا ہے جس کو میں بڑا جانتا ہوں کہ آپ کے سامنے رکھوں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: وہ کیا مسئلہ ہے؟ جس کے بارے میں تو اپنی ماں سے سوال نہیں کرنا چاہتا، مجھ سے دریافت کرو! تو ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ایک آدمی اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور وہ انزال سے قبل دور ہو جاتا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب ختنہ، ختنہ سے تجاوز کر جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کے بعد کسی سے (اس مسئلہ میں) کبھی بھی سوال نہ کروں گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «صحيح: اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (250) وعبد الرزاق (954)»


Musnad Shafi Hadith 95 in Urdu