مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ تَقْبِيلِ الْحَجَرِ وَالِاسْتِلَامِ وَإِذَا وَجَدَ زِحَامًا انْصَرَفَ
حجرِ اسود کو بوسہ دینے، اسے چھونے اور ہجوم ہونے کی صورت میں واپس لوٹ آنے کا بیان
حدیث نمبر: 952
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ جَاءَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ مُسَبِّدًا رَأْسَهُ فَقَبَّلَ الرُّكْنَ ثُمَّ سَجَدَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَبَّلَهُ ثُمَّ سَجَدَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
ابو جعفر سے روایت ہے فرمایا میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ آٹھ ذی الحجہ کو (مکہ) آئے ان کا سر گرد آلود تھا، انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا پھر اس پر سجدہ کیا، پھر بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا، تین مرتبہ اس طرح کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 952]
تخریج الحدیث: «صحيح: اخرجه البيهقي: 75/5 . وفي المعرفة السنن والآثار له (2914). وقد صرح ابن جريج بالسماع عند عبد الرزاق (8912).»
Musnad Shafi Hadith 952 in Urdu