🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. . باب : ما جاء في الوتر
باب: وتر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَاشِدٍ الزَّوْفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُرَّةَ الزَّوْفِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ الْعَدَوِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَمَدَّكُمْ بِصَلَاةٍ لَهِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ، جَعَلَهُ اللَّهُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ".
خارجہ بن حذافہ عدوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر مزید ایک نماز مقرر کی ہے، جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے، وہ وتر کی نماز ہے، اللہ نے اسے تمہارے لیے عشاء سے لے کر طلوع فجر کے درمیان مقرر کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1168]
حضرت خارجہ بن حذافہ عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا فرمائی ہے، وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے، وہ نمازِ وتر ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عشاء کی نماز سے صبح صادق طلوع ہونے تک کے وقت میں مقرر کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الصلاة 336 (1418)، سنن الترمذی/الصلاة215 (452)، (تحفة الأشراف: 3450)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصلاة 208 (1617) (صحیح)» ‏‏‏‏ (اس سند میں عبد اللہ بن راشد مجہول ہیں، اس لئے «ھی خیر لکم من حمرالنعم» کا ٹکڑا ضیعف ہے، بقیہ حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی: رقم: 442 و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 108 و 1141، و ضعیف أبی داود: 255)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله هي خير لكم من حمر النعم
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1418) ترمذي (452)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 419

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥خارجة بن حذافة العدويصحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مرة الأنصاري
Newعبد الله بن أبي مرة الأنصاري ← خارجة بن حذافة العدوي
ضعيف الحديث
👤←👥عبد الله بن راشد الزوفي، أبو الضحاك، أبو دحية
Newعبد الله بن راشد الزوفي ← عبد الله بن أبي مرة الأنصاري
مقبول
👤←👥يزيد بن قيس الأزدي، أبو رجاء
Newيزيد بن قيس الأزدي ← عبد الله بن راشد الزوفي
ثقة فقيه وكان يرسل
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← يزيد بن قيس الأزدي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥محمد بن رمح التجيبي، أبو عبد الله
Newمحمد بن رمح التجيبي ← الليث بن سعد الفهمي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
452
الله أمدكم بصلاة هي خير لكم من حمر النعم الوتر جعله الله لكم فيما بين صلاة العشاء إلى أن يطلع الفجر
سنن أبي داود
1418
الله قد أمدكم بصلاة وهي خير لكم من حمر النعم وهي الوتر فجعلها لكم فيما بين العشاء إلى طلوع الفجر
سنن ابن ماجه
1168
الله قد أمدكم بصلاة لهي خير لكم من حمر النعم الوتر جعله الله لكم فيما بين صلاة العشاء إلى أن يطلع الفجر
بلوغ المرام
296
إن الله أمدكم بصلاة هي خير لكم من حمر النعم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1168 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1168
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
  ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مذید لکھا ہے کہ مسند احمد کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
نیز شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بھی یہ حدیث (لَهِيَ خَيْرٌ لَّكُمْ مِنْ حُمُرِ النّعم...)
وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔
کے بغیر صحیح ہے۔
علاوہ ازیں مسند احمد کی روایت جس کی بابت ہمارے محقق نے کہا ہے کہ یہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
میں بھی یہ الفاظ یعنی سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔
نہیں ہیں۔
لہٰذا مذکورہ روایت ان الفاظ کے بغیرقابل حجت اور قابل عمل ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة، مسند احمد بن حنبل، 271/39 والصحیحة، رقم: 1114، 108 والإرواء، رقم: 423)

(2)
نماز وتر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے۔

(3)
نماز وتر کا وقت عشاء کی نماز سے شروع ہوجاتا ہے۔
اگر عشاء اوّل وقت پڑھی جائے تو اس کے فوراً بعد وتر پڑھا جا سکتا ہے۔
تاہم رات کے آخری حصے میں نماز تہجد کے بعد پڑھنا افضل ہے۔

(4)
صبح صادق طلوع ہونے پر وتر کا وقت ختم اور نماز فجر کاوقت شروع ہوجاتا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1168]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1418
وتر کے مستحب ہونے کا بیان۔
خارجہ بن حذافہ عدوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اللہ نے ایک ایسی نماز کے ذریعے تمہاری مدد کی ہے جو سرخ اونٹوں سے بھی تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اور وہ وتر ہے، اس کا وقت اس نے تمہارے لیے عشاء سے طلوع فجر تک مقرر کیا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1418]
1418. اردو حاشیہ: اس حدیث میں شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک صرف یہ الفاظ (وهي خيرٌ لكم من حُمرِ النعمِ]
اور یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بڑھ کر ہے ضعیف ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1418]

علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 296
نفل نماز کا بیان
سیدنا خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی نماز کے ساتھ تمہاری مدد فرمائی جو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہت بہتر ہے۔ ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ کون سی نماز ہے؟ فرمایا وتر نماز جو نماز عشاء اور طلوع فجر کے درمیان ہے۔
اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ احمد نے عمرو بن شعیب سے انہوں نے اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 296»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب استحباب الوتر، حديث:1418، والترمذي، الصلاة، حديث:452، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1168، والحاكم:1 /306 وصححه، وأحمد كما في أطراف المسند لابن حجر وجامع المسانيد والسنن لابن كثير، وسقط مسند خارجة بن حذافة من المسند المطبوع، وقال ابن حبان: ((إسناده منقطع ومتنه باطل))، وروي أحمد:6 /7، حديث:34357، بسند صحيح عن رسول الله صلّي الله عليه وسلّم قال:((إن الله زادكم صلاة وهي الوتر، فصلّوها فيما بين العشاء إلي صلاة الفجر)) وحديث عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أخرجه أحمد:181، 206، 208 وسنده ضعيف.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے‘ تاہم دیگر محققین نے «وَھِيَ خَیْرٌ لَکُمْ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ» کے علاوہ باقی روایت کو صحیح قرار دیا ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی صحیح سنن ابی داود میں اس طرف اشارہ کیا ہے‘ نیز مسند احمد میں بھی حضرت عمرو بن عاص سے اسی مفہوم کی ایک روایت مروی ہے‘ اس میں بھی اس جملے کا ذکر نہیں اور اسے محققین نے صحیح بھی قرار دیا ہے‘ نیز ہمارے فاضل محقق نے بھی تحقیق و تخریج میں اس طرف اشارہ کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے‘ لہٰذا مذکورہ روایت اس جملے کے علاوہ دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۳۹ /۲۷۱) 2. دوسری حدیث جسے مصنف نے مسند احمد کے حوالے سے ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی ہی روایت عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے بھی مروی ہے‘ تو مسند احمد میں مذکورہ روایت بعینہٖ انھی الفاظ کے ساتھ موجود نہیں بلکہ اس کے الفاظ اس طرح ہیں: «إنَّ اللّٰہَ عَزّوَجَلَّ قَدْ زَادَکُمْ صَلاَۃً‘ وَھِيَ الْوِتْـرُ» اور محققین نے اسے بھی حسن لغیرہ قرار دیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۱۱ / ۲۹۲‘ ۲۹۳‘ ۲۹۴)
راویٔ حدیث:
«حضرت خارجہ بن حذافہ» ‏‏‏‏ خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ قرشی اور عدوی ہیں۔
(حذافہ میں حا پر ضمہ اور ذال پر تخفیف ہے۔
) یہ اتنے شجاع تھے کہ ایک ہزار سوار کے برابر تھے۔
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے تین ہزار شہ سواروں کی مدد طلب کی تو انھوں نے اس کے جواب میں تین بہادر و شجاع آدمی بھیج دیے جن میں ایک حضرت زبیر بن عوام‘ دوسرے حضرت مقداد بن اسود اور تیسرے حضرت خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہم تھے۔
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے کہنے پر مصر کے قاضی بنے۔
۴۰ ہجری میں رمضان المبارک میں شہید ہوئے۔
انھیں ایک خارجی نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سمجھ کر شہید کیا تھا کیونکہ خوارج نے حضرت علی‘ حضرت امیر معاویہ اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم کو بیک وقت قتل کرنے کی سازش کی تھی۔
«عمر و بن شُعَیْب» ابو ابراہیم ان کی کنیت ہے۔
نام عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن عاص سہمی قرشی مدنی ہے۔
طائف میں رہائش پذیر ہوگئے تھے۔
امام نسائی وغیرہ نے انھیں ثقہ قرار دیا ہے۔
۱۱۸ ہجری میں وفات پائی۔
«شعیب» ثقہ تابعین میں سے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ ان کے والد جن کا نام محمد تھا‘ ان کے زمانۂ صغر سنی میں وفات پا گئے تھے ‘ چنانچہ ان کی کفالت ان کے دادا حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ مشہور صحابی نے کی۔
اپنے دادا سے ان کا سماع صحیح ہے‘ لہٰذا یہ اسناد نہ تو مرسل ہے اور نہ منقطع بلکہ متصل ہے اور حسن کے درجے سے کم نہیں ہے۔
ان کے دادا کا تعارف پہلے گزر چکا ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 296]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 452
نماز وتر کی فضیلت کا بیان۔
خارجہ بن حذافہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حجرے سے نکل کر) ہمارے پاس آئے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک ایسی نماز کا اضافہ کیا ہے ۱؎، جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے، وہ وتر ہے، اللہ نے اس کا وقت تمہارے لیے نماز عشاء سے لے کر فجر کے طلوع ہونے تک رکھا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/أبواب الوتر​/حدیث: 452]
اردو حاشہ:
1؎:
ایک روایت میں ((زَادَكُمْ)) کا لفظ بھی آیا ہے،
حنفیہ نے اس لفظ سے وتر کے واجب ہونے پر دلیل پکڑی ہے،
کیوں کہ زیادہ کی ہوئی چیز بھی اصل چیز کی جنس ہی سے ہوتی ہے،
تو جب پانچ وقتوں کی نماز واجب ہے تو وتر بھی واجب ہوئی،
علماء نے اس کا رد کئی طریقے سے کیا ہے،
ان میں سے ایک یہ کہ فجر کی سنت کے بارے میں بھی یہ لفظ وارد ہوا ہے جب کہ کوئی بھی اس کو واجب نہیں مانتا،
اسی طرح بدوی کی وہ حدیث جس میں وارد ہے کہ ان پانچ کے علاوہ بھی اللہ نے مجھ پر کوئی صلاۃ فرض کی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ نہیں نیز ’مزید‘ کا مزید فیہ کے جنس سے ہونا ضروری نہیں ہے،
(مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
تحفۃ الأحوذی)

نوٹ:

((هِيَ خَيْرٌمِّنْ حُمْرِ النَّعَمِ)) کا فقرہ ثابت نہیں ہے (اس کے راوی عبداللہ بن راشد مجہول ہیں،
لیکن پہلے ٹکڑے کے صحیح متابعات و شواہد موجود ہیں،
نیز ملاحظہ ہو:
تراجع الألبانی466)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 452]

Sunan Ibn Majah Hadith 1168 in Urdu