الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ : مَا جَاءَ فِي كَفَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کا بیان۔
حدیث نمبر: 1470
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: هَذَا مَا سَمِعْتُ مِنْ أَبِي مُعَيْدٍ حَفْصِ بْنِ غَيْلَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رِيَاطٍ بِيضٍ سُحُولِيَّةٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سحول کے بنے ہوئے تین باریک سفید کپڑوں میں کفنائے گئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1470]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید سحولی چادروں میں کفن دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7676، ومصباح الزجاجة: 524) (حسن صحیح)» (عائشہ رضی اللہ عنہا کی سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں عمرو بن ابی سلمہ ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎:سحول: یمن کے ایک گاؤں کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ثبت فقيه مشهور | |
👤←👥سليمان بن موسى الأشدق سليمان بن موسى الأشدق ← نافع مولى ابن عمر | صدوق , فقيه , في حديثه بعض لين , وخولط قبل موته بقليل | |
👤←👥حفص بن غيلان الهمداني حفص بن غيلان الهمداني ← سليمان بن موسى الأشدق | صدوق فقيه ، رمي بالقدر | |
👤←👥عمرو بن أبي سلمة التنيسي عمرو بن أبي سلمة التنيسي ← حفص بن غيلان الهمداني | صدوق له أوهام | |
👤←👥محمد بن خلف بن عمار محمد بن خلف بن عمار ← عمرو بن أبي سلمة التنيسي | صدوق |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
1470
| كفن رسول الله في ثلاث رياط بيض سحولية |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1470 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1470
اردو حاشہ:
فائدہ:
سحول یمن کا ایک شہر ہے۔
وہاں کے بنے ہوئے کپڑے سحولی کہلاتے ہیں۔
فائدہ:
سحول یمن کا ایک شہر ہے۔
وہاں کے بنے ہوئے کپڑے سحولی کہلاتے ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1470]
Sunan Ibn Majah Hadith 1470 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب