علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. باب : ما جاء في الحجامة للصائم
باب: روزہ دار کے پچھنا لگوانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1681
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ بَيْنَمَا هُوَ يَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَقِيعِ، فَمَرَّ عَلَى رَجُلٍ يَحْتَجِمُ بَعْدَ مَا مَضَى مِنَ الشَّهْرِ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ".
ابوقلابہ سے روایت ہے کہ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع میں چل رہے تھے کہ اسی دوران آپ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو چاند کی اٹھارہویں رات گزر جانے کے بعد پچھنا لگوا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1681]
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مقام بقیع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے جا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو سینگی لگوا رہا تھا، اس وقت رمضان کی اٹھارہ راتیں گزر چکی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے اور لگوانے والے نے روزہ کھول دیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصوم 28 (2368)، (تحفة الأشراف: 4823)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/123، 124، 125)، سنن الدارمی/الصوم 26 (1771) (صحیح)» (سند میں یحییٰ بن أبی کثیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن سابقہ حدیث تقویت پاکر صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 4/68/70 و صحیح أبی داود: 2050- 2051)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2369
| أفطر الحاجم والمحجوم |
سنن ابن ماجه |
1681
| أفطر الحاجم والمحجوم |
بلوغ المرام |
541
| افطر الحاجم والمحجوم |
Sunan Ibn Majah Hadith 1681 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← شداد بن أوس الأنصاري