یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب : إعلان النكاح
باب: نکاح کے اعلان کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1895
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، وَالْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَا: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ إِلْيَاسَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالْغِرْبَالِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نکاح کا اعلان کرو اور اس پر دف بجاؤ“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1895]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نکاح کا اعلان کیا کرو اور اس موقع پر دَف بجایا کرو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17453، ومصباح الزجاجة: 675) (ضعیف)» (اس کی سند میں خالد بن الیاس ضعیف و متروک الحدیث ہے، لیکن «أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ» کا جملہ حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1993، سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 982)
قال الشيخ الألباني: ضعيف دون الشطر الأول فهو حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
ترمذي (1089)
خالد بن إياس: متروك
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
إسناده ضعيف جدًا
ترمذي (1089)
خالد بن إياس: متروك
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1089
| أعلنوا هذا النكاح واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدفوف |
سنن ابن ماجه |
1895
| أعلنوا هذا النكاح واضربوا عليه بالغربال |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1895 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1895
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نکاح کا اعلان کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایجاب و قبول مسلمانوں کی مجلس میں کیا جائے اور ولیمے کی دعوت کی جائے تاکہ عام لوگوں کو اس کا علم ہو جائے کہ فلاں شخص کا نکاح فلاں خاتون سے ہوا ہے۔
اس طرح ناجائز تعلقات کا راستہ بند ہو جائے گا۔
(2)
اس روایت کا پہلا حصہ شیخ البانی رحمة الله عليه کے نزدیک حسن ہے۔
دیکھیئے:
(إرواء الغلیل: 7؍50، رقم: 1993)
تاہم دف بجانے کا ذکر بھی دیگر روایات سے ثابت ہے، بشرطیکہ شرعی حدود کے اندر ہو جیسا کہ آگے وضاحت آرہی ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1895]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1089
نکاح کے اعلان کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نکاح کا اعلان کرو، اسے مسجدوں میں کرو اور اس پر دف بجاؤ۔“ [سنن ترمذي/كتاب النكاح/حدیث: 1089]
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نکاح کا اعلان کرو، اسے مسجدوں میں کرو اور اس پر دف بجاؤ۔“ [سنن ترمذي/كتاب النكاح/حدیث: 1089]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عیسیٰ بن میمون ضعیف ہیں مگراعلان والا ٹکڑا شواہد کی بناپر صحیح ہے)
نوٹ:
(سند میں عیسیٰ بن میمون ضعیف ہیں مگراعلان والا ٹکڑا شواہد کی بناپر صحیح ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1089]
Sunan Ibn Majah Hadith 1895 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق