یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب : الرجل يسلم وعنده أختان
باب: آدمی اگر اسلام لائے اور اس کے نکاح میں دو سگی بہنیں ہوں تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1950
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنْ أَبِي خِرَاشٍ الرُّعَيْنِيِّ ، عَنْ الدَّيْلَمِيِّ ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي أُخْتَانِ تَزَوَّجْتُهُمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَال:" إِذَا رَجَعْتَ، فَطَلِّقْ إِحْدَاهُمَا".
دیلمی (فیروز دیلمی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں جن سے میں نے زمانہ جاہلیت میں شادی کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم گھر واپس جاؤ تو ان میں سے ایک کو طلاق دے دو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1950]
حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں جن سے میں نے زمانہ جاہلیت میں نکاح کیا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب واپس جاؤ تو ان میں سے ایک کو طلاق دے دینا۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1950]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطلاق 25 (2243)، سنن الترمذی/النکاح 33 (1129)، (تحفة الأشراف: 11061)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/232) (حسن)» (اسحاق بن عبد اللہ ضعیف و متروک الحدیث ہے، لیکن آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1130
| أسلمت وتحتي أختان قال اختر أيتهما شئت |
جامع الترمذي |
1129
| أسلمت وتحتي أختان قال رسول الله اختر أيتهما شئت |
سنن أبي داود |
2243
| أسلمت وتحتي أختان قال طلق أيتهما شئت |
سنن ابن ماجه |
1950
| أختان تزوجتهما في الجاهلية قال إذا رجعت فطلق إحداهما |
سنن ابن ماجه |
1951
| أسلمت وتحتي أختان قال رسول الله لي طلق أيتهما شئت |
بلوغ المرام |
859
| طلق أيتهما شئت |
Sunan Ibn Majah Hadith 1950 in Urdu
أبو خراش الرعيني ← فيروز الديلمي