سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. باب : المختلعة تأخذ ما أعطاها
باب: شوہر نے عورت کو جو مال دیا ہے خلع کے بدلے وہ لے سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كَانَتْ حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، وَكَانَ رَجُلًا دَمِيمًا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَوْلَا مَخَافَةُ اللَّهِ إِذَا دَخَلَ عَلَيَّ لَبَصَقْتُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، فَرَدَّتْ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ، قَالَ: فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہما کے نکاح میں تھیں، وہ ناٹے اور بدصورت آدمی تھے، حبیبہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! اگر اللہ کا ڈر نہ ہوتا تو ثابت جب میرے پاس آئے تو میں ان کے منہ پر تھوک دیتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان کا باغ واپس لوٹا دو گی“؟ کہا: ہاں، اور ان کا باغ انہیں واپس دے دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2057]
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”حضرت حبیبہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، اور وہ خوش شکل آدمی نہ تھے۔ حضرت حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! قسم ہے اللہ کی! اگر اللہ کا ڈر نہ ہوتا تو جب وہ میرے پاس آئے تھے، میں ان کے چہرے پر تھوک دیتی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کا باغ واپس کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ (راویِ حدیث نے کہا:) چنانچہ انہوں نے ان کا باغ واپس کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان جدائی کروا دی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8677، ومصباح الزجاجة: 726)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/3) (ضعیف)» (سند میں حجاج بن أرطاہ ضعیف اور مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن صحیح احادیث اس سے مستغنی کر دیتی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
حجاج بن أرطاة: ضعيف مدلس وضعفه البوصيري لتدليس الحجاج
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 452
إسناده ضعيف
حجاج بن أرطاة: ضعيف مدلس وضعفه البوصيري لتدليس الحجاج
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 452
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
2057
| أتردين عليه حديقته قالت نعم فردت عليه حديقته قال ففرق بينهما رسول الله |
Sunan Ibn Majah Hadith 2057 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي