🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ : الْكَفَالَةِ
باب: ضمانت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2406
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارَوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا لَزِمَ غَرِيمًا لَهُ بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ، فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ لَا أُفَارِقُكَ حَتَّى تَقْضِيَنِي أَوْ تَأْتِيَنِي بِحَمِيلٍ فَجَرَّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَمْ تَسْتَنْظِرُهُ؟"، فَقَالَ: شَهْرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَنَا أَحْمِلُ لَهُ"، فَجَاءَهُ فِي الْوَقْتِ الَّذِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ أَيْنَ أَصَبْتَ هَذَا" قَالَ: مِنْ مَعْدِنٍ. قَالَ:" لَا خَيْرَ فِيهَا" وَقَضَاهَا عَنْهُ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص ایک قرض دار کے پیچھے لگا رہا جس پر اس کا دس دینار قرض تھا، وہ کہہ رہا تھا: میرے پاس کچھ نہیں جو میں تجھے دوں، اور قرض خواہ کہہ رہا تھا: جب تک تم میرا قرض نہیں ادا کرو گے یا کوئی ضامن نہیں لاؤ گے میں تمہیں نہیں چھوڑ سکتا، چنانچہ وہ اسے کھینچ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض خواہ سے پوچھا: ”تم اس کو کتنی مہلت دے سکتے ہو“؟ اس نے کہا: ایک مہینہ کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں اس کا ضامن ہوتا ہوں“، پھر قرض دار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دئیے ہوئے مقررہ وقت پر اپنا قرضہ لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تجھے یہ کہاں سے ملا“؟ اس نے عرض کیا: ایک کان سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں بہتری نہیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی جانب سے ادا کر دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2406]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کے دس دینار کسی شخص کے ذمے تھے۔ وہ ہر وقت مقروض کے ساتھ رہنے لگا، مقروض نے کہا: ”تجھے دینے کو میرے پاس کچھ نہیں۔“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تجھے نہیں چھوڑوں گا حتی کہ تو میرا قرض ادا کرے یا کوئی ضامن پیش کرے۔“ وہ اسے کھینچ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے کتنے عرصے کی مہلت دیتا ہے؟“ اس نے کہا: ”ایک مہینے کی۔“ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس کی ذمے داری اٹھاتا (ضمانت دیتا) ہوں۔“ مقروض نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمائے ہوئے وقت پر حاضر ہو گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تجھے یہ مال کہاں سے ملا؟“ اس نے کہا: ”ایک کان سے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی بھلائی نہیں۔“ اور خود اس کا قرض ادا کر دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2406]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/البیوع 2 (3328)، (تحفة الأشراف: 6178) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: کیونکہ احتمال ہے کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
5526

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عباسأحد المكثرين من الصحابة
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن عباس
ثقة ثبت عالم بالتفسير ، لم يثبت تكذيبه عن ابن عمر ، ولا تثبت عنه بدعة
👤←👥عمرو بن أبي عمرو المخزومي
Newعمرو بن أبي عمرو المخزومي ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة ربما وهم
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← عمرو بن أبي عمرو المخزومي
صدوق ، كان يحدث من كتب غيره فيخطئ
👤←👥محمد بن الصباح الجرجرائي
Newمحمد بن الصباح الجرجرائي ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي
صدوق
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3328
من أين أصبت هذا الذهب قال من معدن قال لا حاجة لنا فيها وليس فيها خير فقضاها عنه رسول الله
سنن ابن ماجه
2406
من أين أصبت هذا قال من معدن قال لا خير فيها وقضاها عنه
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2406 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2406
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرض خواہ مقروض پرقرض کی ادائیگی کےلیے زور دے سکتا ہے۔

(2)
آپس میں جھگڑے سے بہترہے کہ حاکم کے سامنے معاملہ پیش کر دیا جائے۔

(3)
اگرایسی صورت ممکن ہو جس میں فریقین کے لیے سہولت ہو اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو تو حاکم کو چاہیے کہ وہ صورت اختیار کرنے کا مشورہ دے۔

(4)
مقروض کومہلت دینا اس سے ہمدردی اور کارثواب ہے۔

(5)
ضمانت طلب کرنا اورضمانت دینا شرعاً جائز ہے۔

(6)
کان سے ملنے والی چیز حلال ہے لیکن بہتر تھا کہ وہ محنت کر کے کماتا اوراس سے قرض ادا کرتا۔

(7)
ضامن کی طرف سےادائیگی مقروض کی طرف سے ادائیگی شمار ہو گی اورمقروض برئ الذمہ ہو جائے گا۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2406]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3328
معدنیات نکالنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص اپنے قرض دار کے ساتھ لگا رہا جس کے ذمہ اس کے دس دینار تھے اس نے کہا: میں تجھ سے جدا نہ ہوں گا جب تک کہ تو قرض نہ ادا کر دے، یا ضامن نہ لے آ، یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض دار کی ضمانت لے لی، پھر وہ اپنے وعدے کے مطابق لے کر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”یہ سونا تجھے کہاں سے ملا؟“ اس نے کہا: میں نے کان سے نکالا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے (لے جاؤ) اس میں بھلائی نہیں ہے“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے (قرض ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3328]
فوائد ومسائل:
1۔
معادن (کانوں) سے اسلامی حکومت کی اجازت سے شرعی شرائط کے مطابق مال نکالنا جائز ہے۔

2۔
اس شخص کو جو سونا کان سے ملا تھا۔
اس کا طریق حصول غیر واضح تھا۔
اس لئے یقینی طور پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔
کہ وہ اس کا جائز مالک ہے یا نہیں اس لئے آپ نے اس کو قبول نہیں فرمایا۔

3۔
مقروض جب قرض ادا نہ کررہا ہو تو چمٹ کر مطالبہ کرنا مباح ہے۔

4۔
مسلمان مقروض کی مدد کرنا اس کا کفیل یا ضامن بن جانا بہت بڑا احسان اور نیکی کا کام ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3328]

Sunan Ibn Majah Hadith 2406 in Urdu