🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب : إنظار المعسر
باب: محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2417
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2417]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12544)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البیوع 67 (1306) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← أبو صالح السمان
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية
Newمحمد بن خازم الأعمى ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← محمد بن خازم الأعمى
ثقة حافظ صاحب تصانيف
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
2417
من يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2417 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2417
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے۔

(2)
تنگ دست مقروض پرآسانی کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اس سے سختی کے ساتھ مطالبہ نہ کیا جائے اسے مزید مہلت دی جائے یا قرض معاف کر دیا جائے۔

(3)
نیکیوں کا بدلہ آخرت میں توملتا ہی ہے اللہ تعالی دنیا میں بھی اچھا بدلہ عطا فرماتا ہے اسی طرح گناہوں کی وجہ سے جس طرح آخرت میں سزاملتی ہے، دنیا میں بھی اس کے برے اثرات ظاہر ہوتےہیں۔

(4)
اسلام کی اخلاقی تعلیمات پرعمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوتا ہے جس کے فوائد نیکی کرنے والے کوبھی پہنچتے ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2417]