سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب : من أراد عتق عبده وامرأته فليبدأ بالرجل
باب: میاں بیوی دونوں کو آزاد کرنا ہو تو پہلے آدمی کو آزاد کرے۔
حدیث نمبر: 2532
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَ لَهَا غُلَامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ أَعْتَقْتِهِمَا فَابْدَئِي بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَةِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک غلام اور ایک لونڈی میاں بیوی تھے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2532]
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کا ایک غلام تھا اور ایک لونڈی تھی جو آپس میں میاں بیوی تھے۔ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو انہیں آزاد کرے تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2532]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطلاق 2 (2237)، سنن النسائی/الطلاق 28 (3476)، (تحفة الأشراف: 17534) (ضعیف)» (سند میں اسحاق بن منصور اور عبید اللہ بن عبد الرحمن بن موھب دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
3476
| ابدئي بالغلام قبل الجارية |
سنن أبي داود |
2237
| تبدأ بالرجل قبل المرأة |
سنن ابن ماجه |
2532
| ابدئي بالرجل قبل المرأة |
Sunan Ibn Majah Hadith 2532 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق