سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب : كراهة مس الذكر باليمين والاستنجاء باليمين
باب: داہنے ہاتھ سے شرمگاہ چھونے یا استنجاء کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 311
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ:" مَا تَغَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا مَسِسْتُ ذَكَرِي بِيَمِينِي مُنْذُ بَايَعْتُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عقبہ بن صہبان کہتے ہیں کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: ”جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے اس ہاتھ کے ذریعہ بیعت کی نہ تو میں نے گانا گایا، اور نہ جھوٹ بولا، اور نہ اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے چھوا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 311]
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نہ کبھی گانا گایا، نہ جھوٹ بولا، اور نہ عضوِ خاص کو دائیں ہاتھ سے چھوا، جب سے میں نے اس (ہاتھ) سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 311]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9831، ومصباح الزجاجة: 126) (ضعیف جدًا)» (اس کی سند میں صلت بن دینار متروک اور ناصبی الحدیث ہے)
وضاحت: ۱؎: یعنی داہنے ہاتھ کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے داہنے ہاتھ پر رکھ کر بیعت کرنے کے بعد سے اس کو شرمگاہ سے نہیں لگایا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
الصلت بن دينار: متروك ناصبي
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 387
إسناده ضعيف جدًا
الصلت بن دينار: متروك ناصبي
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 387
الرواة الحديث:
Sunan Ibn Majah Hadith 311 in Urdu
عقبة بن صهبان الأزدي ← عثمان بن عفان