سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب : النهي عن الخلاء على قارعة الطريق
باب: راستہ میں پیشاب و پاخانہ کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، قَالَ، قَالَ سَالِمٌ سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ، وَالصَّلَاةَ عَلَيْهَا، فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ، وَقَضَاءَ الْحَاجَةِ عَلَيْهَا فَإِنَّهَا مِنَ الْمَلَاعِنِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیچ راستے میں رات کو پڑاؤ ڈالنے اور نماز پڑھنے سے بچو، اس لیے کہ وہ سانپوں اور درندوں کے باربار آنے اور جانے کا راستہ ہے، اور وہاں قضائے حاجت سے بھی بچو اس لیے کہ یہ لعنت کے اسباب میں سے ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 329]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے کے درمیان (رات کو آرام کرنے اور سونے کے لیے) نہ ٹھہرو، اور وہاں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ سانپوں اور درندوں کا ٹھکانا ہے، اور وہاں قضائے حاجت نہ کرو کیونکہ یہ لعنت کا باعث ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 329]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2229، ومصباح الزجاجة: 135)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/5 30) (حسن)» (اس سند میں سالم بن عبد اللہ الخیاط البصری ہیں، حافظ ابن حجر نے انہیں صدوق سئی الحفظ کہا ہے، مگر زہیر بن محمد التمیمی اور عمرو بن أبی سلمہ دونوں ضعیف ہیں، اور حسن بصری اور جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، نیز اس حدیث میں «والصلاة عليها» کا لفظ ثابت نہیں ہے، لیکن حدیث کے جملے متفرق طور پر صحیح ہیں، پہلا جملہ «إياكم والتعريس» صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اور آخری ٹکڑے: «وقضاء الحاجة عليها فإنها من الملاعن» کے کافی شواہد ہیں: ملاحظہ ہو: ا لإرواء: 1/ 101، وسلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2433)
قال الشيخ الألباني: حسن دون الصلاة عليها
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
عمرو بن أبي سلمة الشامي يروي عن زهير بن محمد أحاديث مناكير (انظر ضعيف سنن الترمذي: 296 وضعيف سنن أبي داود: 4877)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 388
ضعيف
عمرو بن أبي سلمة الشامي يروي عن زهير بن محمد أحاديث مناكير (انظر ضعيف سنن الترمذي: 296 وضعيف سنن أبي داود: 4877)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 388
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥سالم بن عبد الله المكي سالم بن عبد الله المكي ← الحسن البصري | ضعيف الحديث | |
👤←👥زهير بن محمد التميمي، أبو المنذر زهير بن محمد التميمي ← سالم بن عبد الله المكي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عمرو بن أبي سلمة التنيسي، أبو حفص عمرو بن أبي سلمة التنيسي ← زهير بن محمد التميمي | صدوق له أوهام | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله محمد بن يحيى الذهلي ← عمرو بن أبي سلمة التنيسي | ثقة حافظ جليل |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
329
| إياكم والتعريس على جواد الطريق الصلاة عليها فإنها مأوى الحيات والسباع قضاء الحاجة عليها فإنها من الملاعن |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 329 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث329
اردو حاشہ:
(1)
رات کو جب راستے پر انسانوں کی آمدرفت رک جاتی ہےتو موذی جانور اور حشرات اپنے ٹھکانوں سے نکل آتے ہیں۔
اور ان راستوں سے گزرتے ہیں، اس لیے اگر کوئی مسافر لیٹ کرسورہا ہوتوممکن ہے کوئی سانپ بچھووغیرہ اسے نقصان پہنچائے۔
(2)
اس حدیث سے بھی راستے میں قضائے حاجت کرنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔
(3)
بعض محققین نے (وَالصَّلَاةُ عَلَيهَا)
کے الفاظ کے علاوہ اسے حسن قراردیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة، حدیث: 2433)
(1)
رات کو جب راستے پر انسانوں کی آمدرفت رک جاتی ہےتو موذی جانور اور حشرات اپنے ٹھکانوں سے نکل آتے ہیں۔
اور ان راستوں سے گزرتے ہیں، اس لیے اگر کوئی مسافر لیٹ کرسورہا ہوتوممکن ہے کوئی سانپ بچھووغیرہ اسے نقصان پہنچائے۔
(2)
اس حدیث سے بھی راستے میں قضائے حاجت کرنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔
(3)
بعض محققین نے (وَالصَّلَاةُ عَلَيهَا)
کے الفاظ کے علاوہ اسے حسن قراردیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة، حدیث: 2433)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 329]
Sunan Ibn Majah Hadith 329 in Urdu
الحسن البصري ← جابر بن عبد الله الأنصاري