سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب : الخمر يسمونها بغير اسمها
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کہ لوگ شراب کا نام بدل کر اسے پیئیں گے۔
حدیث نمبر: 3384
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ , حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَذْهَبُ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامُ , حَتَّى تَشْرَبَ فِيهَا طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ , يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا".
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات اور دن یعنی زمانہ ختم نہیں ہو گا یہاں تک کہ میری امت کی ایک جماعت اس میں شراب پئے گی، وہ شراب کا نام بدل دے گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3384]
حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات دن کا نظام ختم نہیں ہوگا حتیٰ کہ میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئیں گے لیکن اسے اس کے نام (شراب) کے سوا دوسرے نام سے پکاریں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4858، ومصباح الزجاجة: 1174) (صحیح) (عبدالسلام ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بناء پر حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1/137 و 138)»
وضاحت: ۱؎: جیسے کوئی شربت «مفرح» کہے گا کوئی عرق النشاط کوئی شراب الصالحین نام بدلنے سے کیا ہوتا ہے، جو چیز حرام ہے، وہ ہر طرح حرام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥صدي بن عجلان الباهلي، أبو أمامة | صحابي | |
👤←👥خالد بن معدان الكلاعي، أبو عبد الله خالد بن معدان الكلاعي ← صدي بن عجلان الباهلي | ثقة | |
👤←👥ثور بن يزيد الرحبي، أبو خالد ثور بن يزيد الرحبي ← خالد بن معدان الكلاعي | ثقة ثبت إلا أنه يرى القدر | |
👤←👥عبد السلام بن أبي سعيد الكلاعي، أبو محمد عبد السلام بن أبي سعيد الكلاعي ← ثور بن يزيد الرحبي | ضعيف الحديث | |
👤←👥العباس بن الوليد الخلال، أبو الفضل العباس بن الوليد الخلال ← عبد السلام بن أبي سعيد الكلاعي | صدوق حسن الحديث |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3384
| لا تذهب الليالي والأيام حتى تشرب فيها طائفة من أمتي الخمر يسمونها بغير اسمها |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3384 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3384
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قیامت کے نزدیک ہونے والے برے اعمال کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے۔
کہ مومن ان سے بچنے کی زیادہ کوشش کریں۔
(2)
حرام چیز کا نام بدل دینے سے حکم تبدیل نہیں ہوجاتا۔
جیسے سود کو منافع یا مارک اپ کہنے سے اس کی حقیقت نہیں بدل جاتی اسی طرح شراب کو مشروب یا شربت کہنے سے یا کوئی اور بھلا سا نام رکھ لینے سے وہ حلال نہیں ہوجاتی۔
فوائد و مسائل:
(1)
قیامت کے نزدیک ہونے والے برے اعمال کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے۔
کہ مومن ان سے بچنے کی زیادہ کوشش کریں۔
(2)
حرام چیز کا نام بدل دینے سے حکم تبدیل نہیں ہوجاتا۔
جیسے سود کو منافع یا مارک اپ کہنے سے اس کی حقیقت نہیں بدل جاتی اسی طرح شراب کو مشروب یا شربت کہنے سے یا کوئی اور بھلا سا نام رکھ لینے سے وہ حلال نہیں ہوجاتی۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3384]
Sunan Ibn Majah Hadith 3384 in Urdu
خالد بن معدان الكلاعي ← صدي بن عجلان الباهلي