سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ : كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
باب: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3388
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ"، قَالَ بْن مَاجَه: هَذَا حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3388]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1175) (صحیح)» (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3388
| كل مسكر حرام |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3388 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3388
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کامطلب یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سند سے روایت کرتے والے مصر کے محدثین ہیں۔
دوسرے شہر کے محدثین نے یہ روایت بیان نہیں کی۔
فوائد و مسائل:
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کامطلب یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سند سے روایت کرتے والے مصر کے محدثین ہیں۔
دوسرے شہر کے محدثین نے یہ روایت بیان نہیں کی۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3388]
Sunan Ibn Majah Hadith 3388 in Urdu
مسروق بن الأجدع الهمداني ← عبد الله بن مسعود