یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب : الاستنجاء بالماء
باب: پانی سے استنجاء کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 356
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَغْسِلُ مَقْعَدَتَهُ ثَلَاثًا"، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَعَلْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ دَوَاءً وَطُهُورًا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سرین کو تین بار دھوتے تھے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے بھی ایسے ہی کیا، تو اسے دوا اور پاکی دونوں پایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 356]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ”(استنجا کرتے وقت) پشت تین بار دھوتے تھے۔“ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم نے اس عمل کو اختیار کیا تو اسے علاج بھی پایا اور پاکیزگی کا باعث بھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 356]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16045، ومصباح الزجاجة: 149)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 210) (ضعیف)» (اس سند میں زیدالعمی و جابر جعفی اور شریک القاضی ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
قال البوصيري: ’’ فيه زيد العمي وھو ضعيف ‘‘ زيد العمي: ضعيف
وجابر الجعفي ضعيف رافضي
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 390
إسناده ضعيف جدًا
قال البوصيري: ’’ فيه زيد العمي وھو ضعيف ‘‘ زيد العمي: ضعيف
وجابر الجعفي ضعيف رافضي
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 390
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
356
| كان يغسل مقعدته ثلاثا |
حدیث نمبر: 356M
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی اسی کے ہم معنی روایت آئی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 356M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «(مصباح الزجاجة: 356، یہ سند بھی سابقہ سند کی طرح ضعیف ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
Sunan Ibn Majah Hadith 356 in Urdu
بكر بن قيس الناجي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق