سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب : التغليظ في تعمد الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جان بوجھ کر جھوٹ گھڑنے پر سخت گناہ (جہنم) کی وعید۔
حدیث نمبر: 36
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ : مَا لِيَ لَا أَسْمَعُكَ تُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا أَسْمَعُ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَفُلَانًا، وَفُلَانًا؟ قَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أُفَارِقْهُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنتا جس طرح ابن مسعود اور فلاں فلاں کو سنتا ہوں؟ تو انہوں نے کہا: سنو! جب سے میں اسلام لایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوا، لیکن میں نے آپ سے ایک بات سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص میرے اوپر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 36]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے (اپنے والد) حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح حدیثیں بیان کرتے نہیں سنتا جس طرح حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور فلاں فلاں صحابی کو سنتا ہوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے جب سے اسلام قبول کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (آپ کی وفات تک کبھی) جدا نہیں ہوا۔ لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کلمہ سنا ہے (جس کی وجہ سے روایت حدیث سے اجتناب کرتا ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ بولا، اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 36]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العلم 38 (107)، سنن ابی داود/العلم 4 (3651)، (تحفة الأشراف: 3623)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/165، 166)، سنن الدارمی/المقدمة 25 (239) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
107
| من كذب علي فليتبوأ مقعده من النار |
سنن أبي داود |
3651
| من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار |
سنن ابن ماجه |
36
| من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار |
سنن الدارمي |
239
| من حدث عني كذبا فليتبوأ مقعده من النار |
Sunan Ibn Majah Hadith 36 in Urdu
عبد الله بن الزبير الأسدي ← الزبير بن العوام الأسدي