یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب : ما يدعو به الرجل إذا أصبح وإذا أمسى
باب: صبح شام کیا دعا پڑھے؟
حدیث نمبر: 3867
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ , وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , كَانَ لَهُ عَدْلَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيل , وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ , وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ , وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ , وَإِذَا أَمْسَى فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ" , قَالَ: فَرَأَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ يَرْوِي عَنْكَ كَذَا وَكَذَا , فَقَالَ:" صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ".
ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» ”اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے حمد و ثنا، وہی ہر چیز پر قادر ہے“ تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجے بڑھا دئیے جاتے ہیں، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ پڑھے تو وہ صبح تک ایسے ہی رہتا ہے تو ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! ابوعیاش آپ سے ایسی اور ایسی حدیث بیان کرتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوعیاش سچ کہتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3867]
حضرت ابو عیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یوں کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کی ہے، اور تعریف بھی اسی کی ہے۔ اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔“ اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ اس کے دس گناہ معاف ہو جائیں گے۔ اس کے دس درجے بلند ہو جائیں گے، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا۔ اگر شام کو کہے تو یہی ثواب ہو گا اور صبح تک (شیطان سے) محفوظ رہے گا۔“ ایک آدمی کو خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو اس نے (خواب میں) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابو عیاش آپ سے اس اس طرح (مذکورہ) حدیث روایت کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو عیاش سچ کہتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3867]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأدب 110 (5077)، (تحفة الأشراف: 12076)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/356، 420) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥زيد بن الصامت الزرقي، أبو عياش | صحابي | |
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح أبو صالح السمان ← زيد بن الصامت الزرقي | ثقة ثبت | |
👤←👥سهيل بن أبي صالح السمان، أبو يزيد سهيل بن أبي صالح السمان ← أبو صالح السمان | ثقة | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← سهيل بن أبي صالح السمان | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥الحسن بن موسى الأشيب، أبو علي الحسن بن موسى الأشيب ← حماد بن سلمة البصري | ثقة | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← الحسن بن موسى الأشيب | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
5077
| لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير كان له عدل رقبة من ولد إسماعيل وكتب له عشر حسنات وحط عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وكان في حرز من الشيطان حتى يمسي وإن قالها إذا أمسى كان له مثل ذلك حتى يصبح |
سنن ابن ماجه |
3867
| من قال حين يصبح لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير كان له عدل رقبة من ولد إسماعيل حط عنه عشر خطيئات رفع له عشر درجات في حرز من الشيطان حتى يمسي وإذا أمسى فمثل ذلك حتى يصبح |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3867 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3867
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون دعاؤں کا بہت ثواب اور بہت برکت ہے۔
(2)
حدیث کی صحت وضعف کا دارومدار خواب پر نہیں۔
اس حدیث میں تو وہ شخص بھی معلوم نہیں جس نے یہ خواب دیکھا معلوم نہیں قابل اعتماد تھا یا نہیں۔
جب اصول حدیث کی روشنی میں حدیث ثابت ہوجائے تو وہ کافی ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مسنون دعاؤں کا بہت ثواب اور بہت برکت ہے۔
(2)
حدیث کی صحت وضعف کا دارومدار خواب پر نہیں۔
اس حدیث میں تو وہ شخص بھی معلوم نہیں جس نے یہ خواب دیکھا معلوم نہیں قابل اعتماد تھا یا نہیں۔
جب اصول حدیث کی روشنی میں حدیث ثابت ہوجائے تو وہ کافی ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3867]
Sunan Ibn Majah Hadith 3867 in Urdu
أبو صالح السمان ← زيد بن الصامت الزرقي