پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب : البغي
باب: بغاوت و سرکشی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4213
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى 61 بَنِي عَامِرٍ 61 , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" حَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شر سے آدمی کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلم بھائی کی تحقیر کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4213]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کے لیے اتنی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے (یا اسے حقیر جانے)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البروالصلة 10 (2564)، (تحفة الأشراف: 14941)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأدب 40 (3882)، سنن الترمذی/البروالصلة 18 (1927)، مسند احمد (2/277، 311، 360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو سعيد الخزاعى، أبو سعيد أبو سعيد الخزاعى ← أبو هريرة الدوسي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥داود بن قيس القرشي، أبو سليمان داود بن قيس القرشي ← أبو سعيد الخزاعى | ثقة | |
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد عبد العزيز بن محمد الدراوردي ← داود بن قيس القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥يعقوب بن كاسب المدني، أبو يوسف يعقوب بن كاسب المدني ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي | صدوق يهم |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4213
| حسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4213 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4213
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان کو ذلیل کرنا یا اسے حقیر اور کم تر سمجھ کر بدسلوکی کرنا بہت بڑا جرم ہے۔
(2)
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کسی میں صرف یہی عیب ہو کوئی اور عیب نہ ہو تو اسے برا آدمی قرار دینے کے لیے یہی عیب کافی ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان کو ذلیل کرنا یا اسے حقیر اور کم تر سمجھ کر بدسلوکی کرنا بہت بڑا جرم ہے۔
(2)
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کسی میں صرف یہی عیب ہو کوئی اور عیب نہ ہو تو اسے برا آدمی قرار دینے کے لیے یہی عیب کافی ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4213]
Sunan Ibn Majah Hadith 4213 in Urdu
أبو سعيد الخزاعى ← أبو هريرة الدوسي