🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3095. -- باب: ما جاء في توريث المبتوتة في مرض الموت
-- باب: مرض الموت میں طلاقِ بائن پانے والی عورت کی وراثت کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q15124
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَوْلُ كَثِيرٍ مِنْ أَهْلِ الْفُتْيَا أَنَّهَا تَرِثُهُ فِي الْعِدَّةِ، وَقَوْلُ بَعْضِ أَصْحَابِنَا أَنَّهَا تَرِثُهُ وَإِنْ مَضَتِ الْعِدَّةُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: وَإِنْ نَكَحَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ وَقَالَ غَيْرُهُ تَرِثُهُ مَا امْتَنَعَتْ مِنَ الْأَزْوَاجِ وَفِي قَوْلِ بَعْضُهُمْ لَا تَرِثُ الْمَبْتُوتَةُ وَهَذَا مِمَّا اسْتُخِيرَ اللهُ فِيهِ.
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اہلِ فتویٰ میں سے بہت سے لوگوں کا قول یہ ہے کہ وہ (مریض کی طلاق یافتہ بیوی) عدت کے دوران اس کی وارث ہوگی، اور ہمارے بعض اصحاب کا قول یہ ہے کہ وہ اس کی وارث ہوگی اگرچہ عدت گزر چکی ہو، اور ان میں سے بعض نے کہا: اگرچہ وہ کسی دوسرے شوہر سے نکاح کر چکی ہو، اور ان کے علاوہ دوسروں نے کہا: جب تک وہ (دوسرے) شوہروں سے (نکاح کرنے سے) رکی رہے وہ اس کی وارث ہوگی، اور بعض کے قول میں طلاقِ بائن والی عورت وارث نہیں ہوگی، اور یہ ان مسائل میں سے ہے جن میں اللہ تعالیٰ سے استخارہ کیا گیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: Q15124]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15124
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِي، يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ فَيَبُتُّهَا ثُمَّ يَمُوتُ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ: طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تُمَاضِرَ بِنْتَ الْأَصْبَغِ الْكَلْبِيَّةَ فَبَتَّهَا ثُمَّ مَاتَ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا فَوَرَّثَهَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ:" وَأَمَّا أَنَا فَلَا أَرَى أَنْ تَرِثَ مَبْتُوتَةٌ".
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ (قطعی طلاق) دی، پھر وہ شخص فوت ہو گیا اور وہ عورت عدت میں تھی، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے تماضر بنت اصبغ کلبیہ رضی اللہ عنہا کو طلاقِ بتہ دی تو وہ فوت ہو گئے اور یہ عدت میں تھی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو وارث بنایا تھا۔ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک طلاقِ بتہ والی عورت وارث نہ ہوگی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15124]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15124 in Urdu