🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3230. -- باب: إيجاب القصاص على القاتل دون غيره
-- باب: قصاص صرف قاتل پر واجب ہونے کا بیان نہ کہ کسی اور پر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15898
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي قُمَاشٍ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِيَادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي، فَتَلَقَّانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي طَرِيقِهِ فَقَالَ لِي أَبِي: يَا بُنِيَّ هَلْ تَدْرِي مَنْ هَذَا الْمُقْبِلُ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ قَالَ ذَاكَ، وَذَلِكَ أَنِّي ظَنَنْتُ أَنَّهُ لَا يُشْبِهُ النَّاسَ، فَإِذَا هُوَ بَشَرٌ ذُو وَفْرَةٍ، عَلَيْهِ رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَبِي، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ قَالَ:" ابْنُكَ هَذَا؟" قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَبْتِ شَبَهِي بِأَبِي، وَمِنْ حَلِفِ أَبِي عَلَيَّ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْكَ، وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى} [الأنعام: ١٦٤] .
سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے گیا۔ آپ ہمیں راستے ہی میں مل گئے تو میرے والد مجھے کہنے لگے: بیٹا! یہ جو سامنے سے آ رہا ہے، اسے جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ یہ سن کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے، کیونکہ میں تو سمجھتا تھا کہ آپ انسانوں جیسے نہیں ہوں گے، لیکن آپ تو انسان ہی تھے جن کے وفرہ بال تھے آپ پر مہندی کا اثر تھا اور آپ پر دو سبز کپڑے تھے۔ میرے والد نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا، پھر پوچھا: ”کیا یہ تمہارا بیٹا ہے؟“ تو میرے والد کہنے لگے: رب کعبہ کی قسم! جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے کہ ایک تو میں اپنے باپ کے مشابہ تھا اور پھر بھی میرے والد قسم اٹھا رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ اس کے جرم کی سزا تجھے ملے گی اور نہ تیرے جرم کی سزا اسے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴾ [سورة الأنعام: 164] کہ ”ایک دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15898]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15898 in Urdu