الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي دُعَائِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُحُدٍ
غزوہ احد کے موقع پر نبی اکرم ﷺ کی دعا
حدیث نمبر: 10114
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ - وَقَالَ الْفَزَارِيُّ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ غَيْرُ الْفَزَارِيِّ: عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ وَانْكَفَأَ الْمُشْرِكُونَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَوُوا حَتَّى أُثْنِيَ عَلَى رَبِّي"، فَصَارُوا خَلْفَهُ صُفُوفًا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، اللَّهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَا أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ، وَلَا مُبْعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، اللَّهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعِيلَةِ، وَالْأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ، اللَّهُمَّ عَائِذٌ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَ مِنَّا، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ، وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ، غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، اللَّهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ، اللَّهُمَّ قَاتِلْ كَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَهَ الْخَلْقِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَاقْتَصَرَ عَلَى عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ الصَّحِيحُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ قَاتِلْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَاقْتَصَرَ عَلَى عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ الصَّحِيحُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ قَاتِلْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبیداللہ بن عبدالله زرقی نے، اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ایک مرتبہ فزاری نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ ابن رفاعہ زرقی کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول ہے، جبکہ فزاری کے علاوہ دیگر حضرات نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ عبید بن رفاعہ زرقی کے حوالے سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ احد کے موقع پر جب مشرکین پسپا ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ سیدھے ہو جاؤ! تاکہ میں اپنے پروردگار کی تعریف بیان کروں“ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنا لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! ساری کی ساری حمد، تیرے ہی لئے مخصوص ہے، اے اللہ! جسے تو کشادگی عطا کر دے، اسے تنگی کا شکار کرنے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو تنگی کا شکار کر دے، اُسے کشادگی دینے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو گمراہ کر دے، اُسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو ہدایت دیدے، اُسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو نہ دے اُسے دینے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو دے، اُسے روکنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو دور کر دے، اُسے قریب کرنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو قریب کر دے، اُسے دور کرنے والا کوئی نہیں ہے، اے اللہ! اپنی برکتیں، اپنی رحمتیں، اپنا فضل اور اپنا رزق ہم پر پھیلا دے، اے اللہ! میں قائم رہنے والی ان نعمتوں کا تجھ سے سوال کرتا ہوں جن میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اور جو زائل نہیں ہوں گی، اے اللہ! میں تنگی کے دن، نعمتوں کا اور خوف کے دن، امن کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، اے اللہ! تو نے جو ہمیں عطا کیا ہے، اس کے شر سے، اور جو تو نے ہمیں نہیں دیا ہے، اُس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! ہمارے لئے ایمان کو محبوب کر دے، اُسے ہمارے دلوں میں آراستہ کر دے، اور کفر، فسق اور گناہوں کو، ہمارے نزدیک ناپسندیدہ کر دے، اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا دے، اے اللہ! تو ہمیں مسلمان ہونے کے عالم میں موت دینا، اور مسلمان ہونے کے عالم میں زندہ رکھنا، اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ شامل کر دینا، جو کسی رسوائی اور آزمائش کا شکار ہوئے بغیر ہو، اے اللہ! کافروں کو برباد کر دے، جنہوں نے تیرے رسولوں کو جھٹلایا، یا تیرے راستے سے روکا، اپنی سختی اور اپنا عذاب اُن (کافروں) پر نازل کر دے اے اللہ! ان کافروں کو برباد کر دے، جنہیں کتاب دی گئی، اے حقیقی معبود!“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے عبید بن رفاعہ کے ان کے والد سے منقول روایت پر منحصر کیا ہے اور یہی صحیح ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! اہل کتاب کے (یعنی ان سے تعلق رکھنے والے) کافروں کو برباد کر دے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10114]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے عبید بن رفاعہ کے ان کے والد سے منقول روایت پر منحصر کیا ہے اور یہی صحیح ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! اہل کتاب کے (یعنی ان سے تعلق رکھنے والے) کافروں کو برباد کر دے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10114]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1800) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4549) أخرجه احمد فى المسند (424/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15066، وأخرجه مسند البزار برقم: 3724، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1911، 4364، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4549، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6261/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10114 in Urdu