الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ اُحد
حدیث نمبر: 10113
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا انْصَرَفَ أَبُو سُفْيَانَ وَالْمُشْرِكُونَ عَنْ أُحُدٍ، وَبَلَغُوا الرَّوْحَاءَ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَا مُحَمَّدًا قَتَلْتُمْ، وَلَا الْكَوَاعِبَ أَرْدَفْتُمْ، شَرٌّ مَا صَنَعْتُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبُوا حَتَّى بَلَغُوا حَمْرَاءَ الْأَسَدِ أَوْ بِئْرَ بَنِي عَيْنَةَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ) ، وَذَلِكَ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَوْعِدُكَ مَوْسِمُ بَدْرٍ حَيْثُ قَتَلْتُمْ أَصْحَابَنَا، فَأَمَّا الْجَبَانُ فَرَجَعَ، وَأَمَّا الشُّجَاعُ فَأَخَذَ أُهْبَةَ الْقِتَالِ وَالتِّجَارَةِ، فَأَتَوْهُ فَلَمْ يَجِدُوا بِهِ أَحَدًا، وَتَسَوَّفُوا فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ: (فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ) ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْجَوَّازِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ابوسفیان اور مشرکین غزوۂ احد سے واپس گئے، اور ”روحاء“ کے مقام پر پہنچے، تو ابوسفیان نے کہا: نہ تو تم لوگوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کیا ہے اور نہ ہی تم نے خواتین کو پیچھے بٹھایا ہے، تم نے جو کیا ہے، وہ بہت برا ہے، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے لوگوں کو بلایا سب لوگ اکٹھے ہوئے اور وہ لوگ ”حمراء الاسد“ کے مقام تک یا ”بئر بنو عنبر“ کے مقام تک پہنچ گئے، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول کے بلاوے پر لبیک کہا:، اس کے بعد کہ انہیں زخم لاحق ہو چکے تھے“۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ابوسفیان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: تھا: آپ لوگوں کے ساتھ اب بدر میں سامنا ہو گا، جہاں آپ نے ہمارے ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا، جو بزدل لوگ تھے، وہ تو واپس چلے گئے، اور جو بہادر لوگ تھے، انہوں نے لڑائی اور تجارت کے لباس پہن لئے وہ وہاں آئے لیکن انہیں کوئی نہیں ملا تو انہوں نے یہ کہا: کہ آگے چل کے ایسا ہو گا، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تو وہ (یعنی مسلمان) اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ہمراہ واپس گئے، جبکہ انہیں کوئی گزند لاحق نہیں ہوا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور الجواز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10113]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور الجواز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11632)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11632، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11335»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10113 in Urdu