الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10137
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَّ الْخَنْدَقَ مِنْ أَحْمَرِ السَّبْخَتَيْنِ طَرَفَ بَنِي حَارِثَةَ عَامَ حِزْبِ الْأَحْزَابِ حَتَّى بَلَغَ الْمَذَاحِجَ، فَقَطَعَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَاحْتَجَّ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَكَانَ رَجُلًا قَوِيًّا، فَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ: سَلْمَانُ مِنَّا، وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کے سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”احمر السبختین“ سے، بنو حارثہ کی طرف سے خندق کا نشان لگایا، یہاں تک کہ وہ ”مذاحج“ تک پہنچ گئی، آپ نے ہر دس افراد کے لئے چالیس ہاتھ (کا حصہ) مقرر کیا، مہاجرین اور انصار کے درمیان سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اختلاف ہو گیا، وہ ایک طاقتور آدمی تھے، مہاجرین نے کہا: سلمان ہم میں سے ہیں، انصار نے کہا: یہ ہم میں سے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلمان ہم میں سے، یعنی اہل بیت میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10137]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6040)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10137 in Urdu